ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے فرانس روانہ

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے فرانس روانہ ہوں گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں معروف کاسمیٹک کمپنی لوریئل(L'Oreal) کی بطور برینڈ ایمبیسیڈر شرکت کریں گی اور پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگرکی 1977ء کے کانز فلم فیسٹیول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کانز 2018ء آئو چلیں (Let's do this)۔ کانز فلم فیسٹیول 8 تا 19مئی تک جاری رہے گا، جس میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن، دیپیکا پڈوکون، سونم کپور، کنگنا رناوت شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :