مقبول ہیروز جاوید شیخ، ندیم اور شاہد پہلی بار نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اتوار مئی 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) لالی وڈ کے ماضی کے مقبول ہیروز جاوید شیخ، ندیم اور شاہد پہلی بار آنے والی تھرلر رومانٹک فلم ’وجود‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ جاوید شیخ، ندیم اور شاہد نے ایک ساتھ ’وجود‘ سے قبل کوئی فلم نہیں کی، تاہم ندیم اور شاہد جب کہ جاوید شیخ اور ندیم نے بھی ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

تینوں اداکار ماضی میں ہیروز کے طور پر فلم انڈسٹری پر راج کرتے رہے، تاہم اب پہلی بار انہیں ایک ساتھ ایکشن میں دیکھا جائے گا۔’وجود‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ہدایات بھی خود جاوید شیخ نے دی ہیں، جو فلم میں ممکنہ طور پر منفی کردار میں نظر آئیں گے ، فلم کے ٹیزر ٹریلرز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں شائقین کو نہ صرف ایکشن بلکہ بدلے اور رومانس کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :