تھیٹراداکارہ کرینہ جان عید کے بعد لندن میں ڈرامہ کرینگی

اتوار مئی 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) تھیٹر کی نامور اداکارہ کرینہ جان عید الفطر کے بعد اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنے کے لئے لندن روانہ ہوں گی۔ طنز و مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ لندن کے 16بڑے شہروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ مذکورہ ڈرامے میں ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کے نامور فنکاروں کو کاسٹ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ کرینہ جان نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیامیں میرے مداح موجود ہیں جو میری پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔

یہ ان کی جانب سے ملنے والی پذیرائی ہی ہے جو مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن ڈرامہ کے لئے ان دنوں خصوصی ڈانس آئٹم تیار کررہی ہوں جو میرے چاہنے والوں کو ضرور پسند آئے گا۔ واضح رہے کہ اس ٹور کی پروموٹر معروف اداکارہ زارا اکبر ہیں۔

متعلقہ عنوان :