ایمن خان اورمنیب بٹ ڈرامہ ’’باندی ‘‘میں ایکساتھ نظرآئینگے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء)ٹی وی کے مقبول فنکارایمن خان اور منیب بٹ ڈرامہ سیریل باندی میں ایکساتھ نظرآئینگے۔ مومل پروڈکشن کے تحت بننے والی مذکورہ سیریل کی مصنفہ اسما نبیل اورہدایتکار سید احمد کامران ہیں۔

(جاری ہے)

سیریل میں ایمن خان گائوں سے تعلق رکھنے والی ایک سیدھی سادھی لڑکی کا کردار کریں گی۔یاد رہے کہ دونوں فنکاروں کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی اور وہ بہت جلدشادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔