فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس(آج) ہوگا

جلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی، سرتاج عزیز، خورشید شاہ، عبدالقادر بلوچ، نوید قمر، شاہ محمود قریشی اور مولانا فضل الرحمان شریک ہوں گے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر بلایا گیا فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو ہوگا،جلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سرتاج عزیز، خورشید شاہ، عبدالقادر بلوچ، نوید قمر، شاہ محمود قریشی اور مولانا فضل الرحمان شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار اور آفتاب شیر پا بھی فاٹا ریفارمز سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا سے متعلق اصلاحات پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس (آ ج) پیر کو طلب کیا ہے ، اجلاس شام چار بجے ہوگا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سرتاج عزیز، خورشید شاہ، عبدالقادر بلوچ، نوید قمر، شاہ محمود قریشی اور مولانا فضل الرحمان شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار اور آفتاب شیر پا بھی فاٹا ریفارمز سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نی3مئی کو قومی اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کے عمل کا آغاز رواں ماہ مکمل کر لیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس12ستمبر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی تھی جس میں حکومت نے ایف سی آر کے خاتمے کے لیے نیا بل لانے کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی حکومت نے 23 ستمبر کو فاٹا میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح پولیس اور عدالتی نظام نافذ کرنے کا اعلان کیا جب کہ رواں سال 17 اپریل کو صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کے بل پر دستخط کیے تھے۔