قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دوزہ وقفے کے بعد (آج) وبارہ ہوں گے

دونوں اجلاسوں میں مالی سال 2018-19کے بجٹ پر بحث کی جائے گی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دوزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کو وبارہ ہوں گے، دونوں اجلاسوں میں مالی سال 2018-19کے بجٹ پر بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد ( آج) پیر کو دوبارہ ہوں ، سینیٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہو گا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہو گا ، دونوں اجلاسوں میں مالی سال 2018-19کے بجٹ پر بحث کی جائے گی ، مالی سال 2018-19کا بجٹ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 27اپریل کو پیش کیا تھا ، جس کے بعد 28اپریل کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا تھا ، جبکہ قومی اسمبلی میں 2مئی کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا تھا ۔