سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں خزانہ اور منصوبہ بندی وترقی کے اجلاس( آج) ہوں گے

مالی سال 2018-19 کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی پر غور کیا جائے گا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ اور منصوبہ بندی وترقی کے اجلاس( آج) پیر کو ہوں گے، جن میں مالی سال 2018-19 کے بجٹ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) 2018-19 پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے برائے خزانہ کا اجلاس (آج) ہو گا جس میں مالی سال 2018-19 کے بجٹ پر غور کیا جائے گا ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی کا اجلاس بھی (آج) ہو گا جس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) 2018-19 پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے اطلاعات و نشریات ، تجارت ،پارلیمانی امور اور دفاعی پیداوار کے اجلاس بھی ( آج) ہوں گے ، جن میں کمیٹیوں کے چیئرمین کا انتخاب کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :