چینی ڈاکٹر اسلام آباد میں کٹے ہونٹوں کے مریضوں کے آپریشن کریں گے

27اپریل کومفت طبی کیمپ میں فوری آپریشن کے مستحق مریضوں کا انتخاب کیا جائے گا

اتوار مئی 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) چین برطانیہ اور پاکستان کے سینئر سرجنوں کا ایک گروپ آئندہ ماہ کٹے ہونٹوں کے مریضوں کا آپریشن کرے گا،فوری آپریشن کے ضرورت مند مریضوں کا انتخاب کرنے کیلئے 27اپریل کو یہاں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،اس کیمپ کا انعقاد اسلام آباد کلیفٹ لپ و پیلٹ ایسوسی ایشن (آئی سی ایل اے پی ای) کے زیراہتمام کیا جا رہا ہے ، کیمپ کے آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر فرحت اختر رحمان نے یہاں اعلان کیا کہ اس سنگین مسئلے سے دوچار نئے اور ویٹنگ لسٹ پر شامل مریضوں کو ان کے آئندہ علاج کیلئے دوبارہ چیک کیا جائیگا، یہ کیمپ مکان نمبر 7گلی نمبر 13،F-8/3 اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے ،منتخب مریضوں کے آپریشن خصوصی کیمپ میں کئے جائیں گے جو 7 سے 13مئی تک یہاں منعقد ہوگا،متاثرہ مریض ضروری معلومات کیلئے فون نمبر 0092-51-2251275یا 0092-321-5568018پر رابطہ کر سکتے ہیں ، آئی سی ایل اے پی اے کے صدر ایم آفتاب کے مطابق یہ طبی سہولت باقاعدہ بنیاد پر متاثرہ بچوں کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ معمول کی زندگی بسر کر سکیں ،ایسوسی ایشن گذشتہ کئی برسوں سے اس کام میں مصروف عمل ہے آئی سی ایل اے پی اے مریضوں کے دانتوں کے علاج معالجے اور سپیچ تھراپی فراہم کرنے کے علاوہ کٹے ہوئے ہونٹوں اور کٹے ہوئے تالو والے نوزائیدہ بچوں کو خوراک دینے کے بارے میں مائوں کو ہدایات دینے والی جیسی خدمات فراہم کر رہا ہے ،اس کے علاوہ یہ ان نقائص کے بارے میں عوام الناس میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ صاحب ثروت افراد دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اس تنظیم کی مدد کیلئے آگئے آئیں گے،یہ ایسوسی ایشن اس مقدس نصب العین کیلئے کام کرنے والے رضاکاروں کے گروپ پر مشتمل ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 530نوزآئیدہ بچوں میں ایک پاکستانی بچہ کٹے ہوئے ہونٹ یا کٹے ہوئے تالو یا دونوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے جن کا بروقت مناسب دیکھ بھال کے ذریعے علاج کیا جا سکتا ہے ، کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو والے مریضوں کے بروقت علاج معالجے میں تاخیر سے مزید پیچیدگیوں ہو سکتی ہیں ، ایسے مریضوں کا تین سے چار ماہ کی عمر کے انتہائی ابتدائی مرحلے پر علاج کرنے کی ضرورت ہے ۔