بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعدزندہ جلادیا گیا

پنچائت نے ملزمان کو معمولی سز ا کے ساتھ پچاس ہزار روپے جرمانہ ،متاثرہ خاندان انصاف کے لیے سڑکوں پر آگیا

اتوار مئی 20:30

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعدزندہ ..
جھاڑکھنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) شائننگ انڈیا کا راگ الاپنے والا بھارت خواتین کیلئے غیرمحفوظ ملک بن گیا،ریاست جھاڑکھنڈ میں16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد بے دردی سے زندہ جلادیا گیا۔۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ میں لڑکی کو عصمت دری کے بعد زندہ جلا دیا گیا جبکہ پولیس نے چودہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،تاہم اصل ملزم تاحال آزاد ہے اورمتاثرہ خاندان انصاف کے لیے سڑکوں پر آگیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے 16سالہ لڑکی کوگھر میں اکیلے پاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔جس پر مقامی پنچائت نے ملزمان کو معمولی سز ا کے ساتھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا۔سز املنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور اگلے روز دن دیہاڑے لڑکی کو گھر میں بند کرکے آگ لگا دی۔واضح رہے کہ بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات روز بروز شدت اختیار کرر ہے ہیں ،پہلے بھی ایک واقعہ جس میں سکول جانے والی طالبہ کو بس میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جبکہ بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے جنسی تشدد کے واقعات میں بے بس نظر آتے ہیں۔