سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) سعودی ائیرلائنز نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ، اب وہ جہاز میں سفر کے دوران بھی واٹس ایپ پر اپنے پیاروں سے بات کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی ائیرلائنز نے حیران کن سروس متعارف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ پرواز کے دوران بھی اپنے مسافروں کو واٹس ایپ پر اپنے پیاروں سے بات کرنے کی اجازت دیں گے۔مسافروں کی بڑی تعداد نے سعودی ائیرلائن کے اس فیصلے کو سراہا ہے ، سعودی ائیرلائن کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے صرف ٹیکسٹ میسجز کرنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :