خلائی مخلوق اور نادیدہ قوت والے بیانات انتخابات کیلئے خطرہ ہیں‘ سراج الحق

بی آر ٹی منصوبہ تاخیر کے ساتھ شروع ہوا‘ ہم تعاون کے لیء تیار ہیں مگر یہ اب خطرے میں ہے،پشاور کی بیوٹی فکیشن پر بڑا پیسہ خرچ ہوا تھا‘ ایم ایم اے بحال ہوگئی ہے‘ الیکشن کے بعد کون کس کا ساتھ دے گا یہ وقت بتائے گا‘ موجودہ قیادت کے باعث بھارت ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے‘ پاکستان کی ساری معیشت سود کی بنیاد پر ہے امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 مئی 2018 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ تاخیر کے ساتھ شروع ہوا‘ ہم تعاون کے لیء تیار ہیں مگر یہ منصوبہ اب خطرے میں ہے‘ پشاور کی بیوٹی فکیشن پر بڑا پیسہ خرچ ہوا تھا‘ ایم ایم اے بحال ہوگئی ہے‘ الیکشن کے بعد کون کس کا ساتھ دے گا یہ وقت بتائے گا‘ موجودہ قیادت کے باعث بھارت ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے‘ پاکستان کی ساری معیشت سود کی بنیاد پر ہے‘ خلائی مخلوق اور نادیدہ قوت والے بیانات انتخابات کے لئے خطرہ ہیں۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ تاخیر کے ساتھ شروع ہوا اب شہری پریشان ہیں بی آر ٹی منصوبہ مزید تاخیر کا شکار نہ ہو ہم تعاون کے لئے تیار ہیں مگر اب یہ منصوبہ خطرے میں پڑ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے بحال ہوگئی ہے یہ دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح نہیں ہے۔ الیکشن کے بعد کون کس کا ساتھ دے گا یہ وقت بتائے گا پشاور کی بیوٹی فکیشن پر بڑا پیسہ خرچ ہوا تھا مدارس کو پیسہ دینے سے قبل آڈت کس طرح ہو۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت بنے گی ہمیں حکومت بنانے کے لئے کسی سہارے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایم ایم اے سے غریبوں کے لئے ایوانوں کے دروازے کھل جائیں گے موجودہ قیادت کے باعث بھارت ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے۔ ہمارے حکمرانوں کی نااہلیت دشمنوں کے ایٹم بم سے زیادہ بری ہے۔ پاکستان کی ساری معیشت سود کی بنیاد پر ہے حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا اور غربت کا تحفہ دیا پاکستان ایک نظریے کا نام ہے اگر ووٹر کا اعتماد مجروح ہوا تو الیکشن کمیشن کردار ادا کرے ۔

سراج الحق نے کہا کہ میں اس بجٹ کو مسترد کرتا ہوں۔ اس وقت پنتیس لاکھ دینی مدارس کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا اب ظالم جاگیر دار اور کرپٹ سرمایہ دار کا دور ختم ہورہا ہے۔ اسلامی حکومت میں مہنگائی اور بے امنی کا خاتمہ ہوگا امریکہ کو ویت نام اور افغانستان میں شکست ہوچکی ہے۔ گالم گلوچ‘ اچھل کود کی سیاست ختم ہورہی ہے متحدہ مجلس عمل سے لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے۔