ہری پور، قطبہ میں سفاک ملزمان نے ماں سمیت تین معصوم بچیاں پھندا لگا کر قتل کردیں

پولیس نے بھائی کی مدعیت میںنامعلوم افرا دکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، ایک گھر سے چار جنازے اٹھنے پر علاقہ کی فضا سوگوار

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) نواحی علاقے قطبہ میں سفاک ملزمان نے ماں سمیت تین معصوم بچیاں پھندا لگا کر قتل کردیںملزمان فرار ہونے میں کامیاب بچیوںکے والدنے دو شادیاں کر رکھی تھیں پہلے سے ہی پولیس کو رقم کے لین دین کے تنازعہ پر پولیس کو مطلوب ہے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ پولیس نے بھائی کی مدعیت میںنامعلوم افرا دکے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ایک گھر سے چار جنازے اٹھنے پر اہل علاقہ کی فضا بھی سوگوار ہے زرائع کے مطابق نواحی علاقہ قطبہ ڈھکا میں صدف اختر زوجہ شفاقت عمر 45سال، ایمان شہزادی دختر شفاقت عمر 9سال،ذرکہ شہزادی دختر شفاقت ذمان عمر 7سال، ذینب شہزادی عمر 5 سال دختران شفاقت زمان ولد چنن دین سکنہ قطبہ کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات دو بجے کے قریب نامعلوم افراد نے گھر میں گھس پر رسیوں سے باندھ کر پھندا لگا کر قتل کر دیا سفاک ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے شفاقت زمان کے بھائی نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ اتوار کی صبح نو بجے کے قریب دودھ والا نے میرے گھر پر دستک دی میں باہر گیا تو مجھے بتایا کہ آپ کے بھائی کے گھر سے کوئی دروازہ نہیں کھول رہا ہے آپ ان کا دودھ اپنے پاس رکھ لیں جس پر اپنی میں اپنی والدہ کے ہمراہ بھائی کے گھر گیا جہاں باہر سے دوازہ بند تھا جب اندر گے تو گھر کے ایک کمرے میں چار بیٹیاں اور بھابی کی لاش رسیوں سے بندھی پڑی تھی جس پر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے اطلا ع پاکر لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم شناخت ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا مقامی زرائع نے تصدیق کی ہے کہ گھر کے سربراہ بچوں کے والدشفاقت زمان نے دو شادیاں کر رکھی تھی اور مقتولہ اس کی بیٹیاں اس کی پہلی بیوی تھیں شفاقت زمان کے خلاف خان پور پولیس اسٹیشن میں چیک ڈس آنر کا مقدمہ بھی درج ہے جس میں وہ کافی عرصہ سے مفرور ہے اور علاقہ سے باہر چھپا ہوا ہے جس وجہ سے پولیس کی گرفت سے بھی آزاد ہے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات اس کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھس کر خاتون اس کے بچوں کو رسیوں سے باندھ کر انھیں زہریلا جوس پلایا جن سے ان کی اموات واقع ہوئیںپولیس کو لاشوں کے پاس سے نوازا کے ڈبے ملے جنہیں پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے ایس ایچ او کے مطابق لاشوں کے قریب سے ضروری اشیاء برآمد ہوئیں ہیں جوکہ تفتیش میں معاونت ثابت ہو گئیںجلد اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرلیں گیں تاہم ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر ماہرانہ طریقے سے ہر زاویے سے تفتیش کا عمل جاری ہے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افرا دکے خلاف خان پور اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے