بی آر ٹی کا اسٹرکچر 29 ارب روپے میں بنا ہے‘ منصوبہ آٹھ ماہ میں مکمل ہوجائیگا‘ پنجاب کی طرح اس منصوبے پر سبسڈی نہیں دی جارہی‘ چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب کا منصوبہ مہنگا ترین ہے‘ دو سال بعد وزارت ریلوے نے ہمیں زمین دینے سے انکار کردیا‘ منصوبے میں تاخیر کی سزا سی ای او کو دی گئی ہے‘وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 مئی 2018 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کا اسٹرکچر 29 ارب روپے میں بنا ہے‘ یہ منصوبہ آٹھ ماہ میں مکمل ہوجائے گا‘ پنجاب کی طرح اس منصوبے پر سبسڈی نہیں دی جارہی‘ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب کا منصوبہ مہنگا ترین ہے‘ دو سال بعد وزارت ریلوے نے ہمیں زمین دینے سے انکار کردیا‘ منصوبے میں تاخیر کی سزا سی ای او کو دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کا کام ایک سال میں مکمل کرلیں گے بی آر ٹی کا اسٹرکچر انتیس ارب روپے میں بنا ہے منصوبے سے عوام خوش ہیں یہ منصوبہ آٹھ ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ پنجاب کی طرح اس منصوبے پر سبسڈی نہیں دی جارہی میں چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب کا منصوبہ مہنگا ترین ہے ہمارا نہیں۔ دو سال کے بعد وزارت ریلوے نے ہمیں زمین دینے سے انکار کردیا میں سی ای او کو کہتا رہا کہ کام میں تیزی لائیں منصوبے کے لئے خریدی گئی بسیں اب جون میں آئیں گی۔ منصوبے میں تاخیر کی سزا سی ای او کو دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے لئے جماعت اسلامی نے نام دیئے ہیں۔