ملک بھر میں(آج) سے انسداد پولیومہم کا آغاز کر دیا گیا

5 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 38 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پولیو کے تدارک کے لیے قائم ادارے، نیشنل ایمرجنسی اپریشنز سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں(آج) پیر سے پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت 5 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 38 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی ترجمان برائے پولیو تدارک پروگرام، سینیٹر عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ صحت کے دوسرے شعبوں کی طرح پولیو کے تدارک کی اس مہم کو بھی کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے تاکہ اس موذی وائرس کا پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے بچے ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

اس مہم میں 1 لاکھ 61 ہزار کے قریب صفِ اول کے پولیو ورکرز حصہ لیں گے جو آئندہ پانچ روز کے دوران گھر گھر جا کر ہر بچے کو پولیو سے بچاو کی محفوظ اور موثر ویکسین کی دو دو خوراکیں پلانے کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :