چینی ڈاکٹر منگل سے اسلام آباد میں کٹے ہونٹوں کے مریضوں کے آپریشن کریں گے

روزہ فری میڈیکل کیمپ اختر نیازی ٹیچنگ ہسپتال بارہ کہو میں منعقد ہو گا، ڈاکٹر فرحت اختر رحمان یہ طبی سہولت باقاعدہ بنیاد پر متاثرہ بچوں کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ معمول کی زندگی بسر کر سکیں تنظیم کے صدر ایم آفتا ب کی صاحب ثروت افراد سے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مدد کی اپیل

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) چینی اور پاکستانی سرجنوں پر مشتمل ایک گروپ منگل سے کٹے ہونٹوں مریضوں کے آپریشن کریں گے ، اس سلسے میں آپریشن کرنے کیلئے اختر نیازی ٹیچنگ ہسپتال بارہ کہو میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،یہ 6روزہ میڈیکل کیمپ ہو گا ،کیمپ کے آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر فرحت اختر رحمان نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ کٹے ہونٹوں اور تالو ں کے انتہائی پیچیدہ قریباً 50مریضوں کے آپریشن کیے جائیں گے ،دو رکنی چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پیر (آج )یہاں پہنچے گی ، اس کیمپ کے انقعاد کا اہتمام اسلام آباد کٹے ہونٹے اور تالو کی تنظیم (آئی سی ایل اے پی ای) کی طرف سے کیا جا رہا ہے ، ڈاکٹر فرحت اختر رحمان نے کہا کہ اس سنگین مسئلے سے دوچار نئے اور ویٹنگ لسٹ پر شامل مریضوں کو ان کے آئندہ علاج کیلئے دوبارہ چیک کیا جائیگا،متاثرہ مریض ضروری معلومات کیلئے فون نمبر 0092-51-2251275یا 0092-321-5568018پر رابطہ کر سکتے ہیں ، آئی سی ایل اے پی اے کے صدر ایم آفتاب کے مطابق یہ طبی سہولت باقاعدہ بنیاد پر متاثرہ بچوں کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ معمول کی زندگی بسر کر سکیں ،ایسوسی ایشن گذشتہ کئی برسوں سے اس کام میں مصروف عمل ہے ، آئی سی ایل اے پی اے مریضوں کے دانتوں کے علاج معالجے اور سپیچ تھراپی فراہم کرنے کے علاوہ کٹے ہوئے ہونٹوں اور کٹے ہوئے تالو والے نوزائیدہ بچوں کو خوراک دینے کے بارے میں مائوں کو ہدایات دینے والی جیسی خدمات فراہم کر رہا ہے ،اس کے علاوہ یہ ان نقائص کے بارے میں عوام الناس میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ صاحب ثروت افراد دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اس تنظیم کی مدد کیلئے آگئے آئیں گے،یہ ایسوسی ایشن اس مقدس نصب العین کیلئے کام کرنے والے رضاکاروں کے گروپ پر مشتمل ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 530نوزآئیدہ بچوں میں ایک پاکستانی بچہ کٹے ہوئے ہونٹ یا کٹے ہوئے تالو یا دونوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے جن کا بروقت مناسب دیکھ بھال کے ذریعے علاج کیا جا سکتا ہے ، کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو والے مریضوں کے بروقت علاج معالجے میں تاخیر سے مزید پیچیدگیوں ہو سکتی ہیں ، ایسے مریضوں کا تین سے چار ماہ کی عمر کے انتہائی ابتدائی مرحلے پر علاج کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :