ملائیشیا میں درجن سے زائد انسانی اسمگلر گرفتار

اتوار مئی 20:30

کوالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) ملائیشیا میں انسانوں کے اسمگلروں کے ایک نیٹ ورک سے وابستہ درجن بھر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئیں، جب ایک ایسی کشتی کو پکڑا گیا، جس میں 127 سری لنکن مہاجرین کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کشتی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق سولہ مشتبہ اسمگلر اس کشتی میں سوار تھے جبکہ دیگر پانچ مشتبہ افراد کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :