پولینڈ میں کوئلے کی کان میں زلزلہ، نو کان کن لاپتہ

اتوار مئی 20:30

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پولینڈ میں کوئلے کی ایک کان میں زلزلے کی وجہ سے 9 کان کن لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق جنوبی پولینڈ میں موجود اس کان میں اچانک جھٹکوں کی وجہ سے اس کے اندر موجود کچھ کان کنوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولینڈ میں کان کنی کی صنعت ملکی اقتصادیات میں اہم کردار کی حامل ہے، جہاں اب تک کوئلہ توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔