ن لیگ نے سفارشی کلچر ختم کرکے میرٹ بحال کردیا‘میر شکیل

اب سفارشی بھرتی نہیں ہوتے‘ نوجوانوںکو میرٹ پر روزگار ملنا شروع ہوگیا ہے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء وشاہ غلام قادر لورز کے مرکزی چیئرمین میر شکیل حسین نے کہاکہ ہے پی پی نے پانچ سالہ دور میں نیلم کا سب سے زیادہ استحصال کیا۔وادی کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ مسلم لیگ ن میں کارکنان کی بھرپور عزت واحترم دیا جاتاہے ۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کارکنان کو انکا مقام دیتے ہیں۔

نیلم کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ہمیں جماعت اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیں۔ نیلم کے مسائل حل ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ شاہ غلام قادر تمام محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری منیڈیٹ دیا ہے ۔ لیگی حکومت نے گڈ گورننس قائم کرتے ہوئے میرٹ بحال کردیا ہے۔ اب سفارشی بھرتی نہیں ہوتے نوجوانوںکو میرٹ پر روزگار ملنا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ۔ کارکنان جب چاہیں ان سے مل سکتے ہیں بلکہ وہ خود کارکنان سے ان کے گھروں میں جاکر ملتے ہیں۔ ان جیسا سیاسی لیڈر ملنا مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :