پریتی زنٹا نے آئی پی ایل کی کامیابی کا کریڈٹ شاہ رخ خان کودے دیا

للت مودی کی محنت اور شاہ رخ کے لیگکا حصہ بننے کی وجہ سے یہ لیگ کامیاب ہوئی،پریتی زنٹا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) کنگز الیون پنجاب کی مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے آئی پی ایل کی کامیابی کا کریڈٹ شاہ رخ خان کو دیا ہے۔

(جاری ہے)

کنگز الیون پنجاب کی مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے آئی پی ایل کی کامیابی کا کریڈٹ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان اورسابق لیگ چیئرمین للت مودی کو دیا ہے، انھوں نے کہاکہ مودی کی محنت اور شاہ رخ کے اس کا حصہ بننے کی وجہ سے یہ لیگ کامیاب ہوئی۔پریتی کا کہنا ہے کہ شروع میں میں نے بھی اس لیگ کو کافی وقت دیا مگر اب یہ کافی سیٹ ہوچکی اور میں اس لیگ کے ساتھ اپنے کیریئر اور دوسرے پروجیکٹ بھی کررہی ہوں۔