فٹبال ورلڈ کپ، روسی صدر افتتاحی میچ دیکھیں گے

اتوار مئی 20:30

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 14 جون کو سعودی عرب کے خلاف اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ افتتاحی میچ کو گرانڈ میں جاکر دیکھنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کریملن ترجمان ڈیمرٹی پیسکوف نے میڈیا کو بتایا کہ پیوٹن ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کو دیکھنے کیلیے گرانڈ میں ہوں گے، اس موقع پر ان سے سوال کیاگیا کہ وہ اس کے علاوہ بھی دیگر میچز میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں توترجمان کا جواب تھا کہ اس کا انحصار حالات پر ہوگا، روس میں ورلڈ کپ کا میلہ 14 جون سے 15 جولائی تک سجے گا،میچز 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔