انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم 93 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء)انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم 93 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ مانچیسٹر یونائیٹڈ دوسرے اور لیور پول تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

مانچیسٹر سٹی کی ٹیم 35 میں سے 30 میچ جیت کر 93 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ مانچیسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے 36 میں سے 24 میچ جیتے ہیں اور وہ 77 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ لیور پول کی ٹیم 20 میچ جیت کر 72 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ٹوٹنہام 71 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور چیلسی 66 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔