الیگزینڈر زویرو اور فلپ کولشرائبر میونخ اوپن کے فائنل میں داخل

اتوار مئی 20:30

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) الیگزینڈر زویرو اور فلپ کولشرائبر نے میونخ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ میونخ میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے جنوبی کوریا کے ہیون چنگ کو 7-5 اور 6-2 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی ہی کے فلپ کولشرائبر نے ہم وطن حریف مارٹیرر کو بآسانی 6-2 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :