انگلش پریمیئر لیگ، سوانسی سٹی اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں (کل)مدمقابل ہوں گی

اتوار مئی 20:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء)انگلش پریمیئر لیگ میں (کل)منگل کو سوانسی سٹی اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں 33، 33 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب 17 ویں اور 18 ویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیبل پر مانچیسٹر سٹی 93 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، مانچیسٹر یونائیٹڈ 77 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لیور پول 72 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔