پیٹرا کویٹووا نے ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء)پیٹرا کویٹووا نے ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے مہیلا بوزرنیسکو کو شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پراگ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے رومانیہ کی مہیلا بوزرنیسکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔