آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں بتدریج ترقیاتی وفلاحی کام،میرٹ اورعوامی مسائل بلاتخصیص کے حل کیلئے کوشاں ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر کی بات چیت

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں بتدریج ترقیاتی وفلاحی کام،میرٹ اورعوامی مسائل بلاتخصیص کے حل کیلئے کوشاں ہے،قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر آزادکشمیر کی تعمیروترقی کیلئے بجٹ میں خصوصی اوربڑی رقم رکھی گئی ہے جو اس امرکی غمازی کرتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے مخلص اورسنجیدہ ہے،سیاسی معاملات ہوں یا مذہبی یا عوامی معاملات ومسائل ہوں قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر انتہائی دلچسپی اور لگن سے توجہ دے کر یکسو کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گوناگوں مصروفیات کے باعث بعض معاملات میں قدرے تاخیر ہوسکتی ہے مگروقت کے ساتھ ساتھ سارے معاملات ہو جاتے ہیں۔قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے اپیل ہے کہ وہ اپنے مخلص اورجانثارنظریاتی کارکنوں،ساتھیوں کو انکی جماعتی خدمات غیرمتزلزل وابستگی کے پیش نظر خصوصی توجہ دیں تاکہ یہ تمام برادریوں کا یہ خوبصورت گلدستہ پھولتا پھلتا رہے جو بلاشعبہ آپ کا ویژن اورنظریہ بھی ہے۔