سابق وزراء بازل نقوی اور مرتضیٰ گیلانی سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دینا بند کریں‘ چوہدری ارشاد

اتوار مئی 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن حلقہ2 لچھراٹ کے رہنماء نوجوان قانون دان چوہدری محمد ارشاد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزراء بازل نقوی اور مرتضیٰ گیلانی سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دینا بند کریں۔لچھراٹ کے عوام شیر لچھراٹ چوہدری محمد شہزاد محمود ممبر اسمبلی حلقہ لچھراٹ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں۔ ایم ایل اے چوہدری شہزاد نے حلقہ2 لچھراٹ میں تعلیمی میدان میں قابل ستائش اقدامات کرتے ہوئے ویران سکولوں کو بحال کیا، ٹھیکہ سسٹم کا مکمل طور پور خاتمہ کیا، اساتذہ کی خاضری کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری شہزاد محمود کی اعلیٰ کارکردگی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن حلقہ2 لچھراٹ کے رہنماء نوجوان قانون دان چوہدری محمد ارشاد ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابقہ دور کی حکومتوں میں سابق وزراء سید بازل نقوی اورغلام مرتضیٰ گیلانی نے حلقہ لچھراٹ میں تعلیمی نظام کو تباہ و برباد کرتے ہوئے غریب عوام کے بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش کی۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے مفاد عامہ کی خاطر اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تبادلہ جات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ لچھراٹ کی عوام کو صحت تعلیم جیسی بنیادی سولیات فراہم کرنا چوہدری شہزادکی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے وہ ہمہ وقت کوشاں ہیں حلقہ2 میںچوہدری شہزاد محمود کا اڑھائی سالہ دور ستر سالہ دور پر بھاری ہے انشااللہ چوہدری شہزاد محمود اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں گھر گھر پانی اور سڑک ترجیحی بنیادوں پر فرا ہم کر یں گے۔