محکمہ جنگلات یو ٹی ڈویژن کے نائب قاصد چوہدری بشیر کی جیپ حادثہ میں وفات ‘تنظیم غیر جریدہ ملازمین نے مرحوم کے بیٹے چوہدری محمد کبیر کی بات کی آسامی پر ترری کروا دی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) محکمہ جنگلات یو ٹی ڈویژن کے نائب قاصد چوہدری بشیر کی جیپ حادثہ میں وفات تنظیم غیر جریدہ ملازمین نے مرحوم کے بیٹے چوہدری محمد کبیر کی بات کی آسامی پر ترری کروا دی۔ مرحوم بشیر کا جنازہ دفن نہ ہوا تھا تقرری آڈر بیٹے کے حوالہ کیا گیا۔ سیری درہ کی عوام کا تنظیم غیر جریدہ ، چیف کنزویٹر جنگلات ، ڈی ایف او ڈیوٹی سے زبردست اظہار تشکر محکمہ جنگلات کے آفیسران اور مرکزی تنظیم غیر جریدہ اور ضلعی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

درجہ چہارم کے ملازمین کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ ن لچھراٹ کے نائب صدر چوہدری سلیمان، حاجی محمد یوسف، چوہدری یعقوب اور دیگر تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے نائب قاصد چوہدری محمد بشیر سیری درہ جیپ حادثہ میںوفات پا گے تھے۔

(جاری ہے)

ان جگہ مرحوم کے بیٹے چوہدری محمد کبیر کا نائب قاصد آرڈر جاری کیا گیا ۔ سیری درہ کے سیاسی و سماجی شخصیات مسلم لیگ ن کے نائب صدر چوہدری سلیمان چوہدری عبدالطیف، محمد فرید ، چوہدری الف دین درجہ چہارم کے ملازم چوہدری محمدیعقوب نے چیف کنزویٹر جنگلات عبدالرئوف قریشی ، ڈی ایف او یوٹی سید مقبول شاہ، تنظیم غیر جریدہ کے مرکزی صدر سالک رشید عباسی، فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے صدرراجہ طاہر مجید، تنظیم غیر جریدہ ضلعی صدر راجہ اویس خان ، سعید مغل، ندیم اعوان اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نائب قاصد محمد بشیر مرحوم کا جنازہ دفن کرنے سے پہلے ان کی جگہ بیٹے کا آرڈر جاری کیا جو خوش آہند ہے۔ انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان کی ملازمین دوستی کو سراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :