مسلم لیگ (ن) لچھراٹ کا چوہدری شہزاد محمو دکو وزارت دینے کا مطالبہ

اتوار مئی 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن لچھراٹ نے چوہدری شہزاد محمو دکو اعلیٰ وزارت دینے کا مطالبہ کر دیا وزیراعظم وعدے لچھراٹ کے منتخبمسلم لیگی ایم ایل اے کو کابینہ میں شامل کریں قائد کشمیر کولچھراٹ کو وزارت کا تحفہ دیں لچھراٹ 15سال سیاسی، استحصال کا شکار رہا ہے وزارت دے کر محرومیوں کا ازالہ دے محرومیوں کا ازالہ کیا جائے لچھراٹ سیاسی چارہ گاہ بنی ہوئی ہے اگر ہمیں حق سے محروم رکھا گیا تو ہم اپنے حلقہ کے منتخب رکن اسمبلی کو کابینہ میں نمائندگی دلانے کے لئے آخری حد تک جائیں گئے صدر جماعت، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خودسوزیوں پر مجبور نہ کریں ہم مزید اپنے حقوق کی پامالی قبول نہیں کریں گئے یہ مطالبہ مسلم لیگ ن کے عہدیداران مسلم لیگ یوتھ ونگ ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ، سول سوسائٹی نے اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا حلقہ 2لچھراٹ کے صدر الیاس اعوان، مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر عاشق مغل، مسلم لیگ ن کے مجلس عاملہ کے ممبر خواجہ غلام سرور بانڈے ، مسلم لیگ ن پٹہکہ کے صدر میر ظہیر رئیسانی ، مسلم لیگ ن حلقہ لچھراٹ کے صدر ذخیر مغل مسلم لیگ ن پٹہکہ کے سینئر نائب صدر آصف عباسی ، مسلم لیگ ن کے وائس چیئر مین راجہ باسط خان ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لچھراٹ کے صدر خواجہ حسنین بانڈے ، نائب صدر علی خواجہ ، لیگی رہمنائوں خواجہ عبدالغنی ،خواجہ ادیب السلام ، منظور صدیقی، خواجہ سہیل احمد ، چوہدری نذیر حسین ، ڈاکٹر خواجہ عبدالرشید ، خواجہ غلام حسین ، خواجہ طالب حسین ، چوہدری سائیں خان ، عبد المجید مغل ، عبدالرحیم علوی ، حاجی عبدالرحمان مغل و دیگر نے راجہ فاروق حیدر سے اپیل کی کے وہ لچھراٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے وزات کا تحفہ دیں لچھراٹ کے منتخب رکن اسمبلی چوہدری شہزاد محمو دنے آزاد کشمیر بھر میں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کے بعدسب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں لچھراٹ ک عملاً ثابت کیا ہے کہ لچھراٹ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے لچھراٹ کو مسلم کانفرنس ، پیپلزپارٹی نے کھنڈرات بنایا ہوا تھا ان کی ترقیاتی سکیمیں صرف فائلوں میں بنتی تھی 70سالوں میں ترقیاتی فنڈز ہڑپ کر دئے گئے تھے ہم لچھراٹ میں میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق تعمیر و ترقی چاہتے ہیں لچھراٹ میں تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے لچھراٹ کے رکن اسمبلی کو کابینہ میں شامل کیا جائے تا کہ نصف صدیوں سے عوام محرومیوں کا ازالہ ہو ۔