پیپلز پارٹی ، مسلم کانفرنس نے 70 سالہ دور میں لچھراٹ میں قتل و غارت اور دہشتگردی کو پروان چڑھایا ‘حلقہ نمبر 2 لچھراٹ کے عوام قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر پر ناز کرتی ہیں

مسلم لیگ (ن)مظفر آباد کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری عاشق مغل کی بات چیت

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری عاشق مغل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ، مسلم کانفرنس نے 70 سالہ دور میں لچھراٹ میں قتل و غارت اور دہشتگردی کو پروان چڑھایا ہے۔حلقہ نمبر 2 لچھراٹ کے عوام قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر پر ناز کرتی ہیں۔ لچھراٹ سے انتہائی شیرف النفس سیاست دان دیا ہے۔عظیم لیڈر سے توقع ہے کہ ہمیں اچھی وزارت سے نوازیں گے۔

لچھراٹ کی محرومیوںکا ازالہ کریں گے۔تاکہ آئندہ حلقہ میںغندہ گردی سے جان چھوٹ جائے اور آنے والے الیکشن میں قائد کشمیر کو حلقہ نمبر 2 کی سیٹ گفٹ میں دیں۔جھوٹے وعدے کرنے والوں کی حلقہ نمبر 2میں کوئی گنجائش نہیں رہی۔ قائد کشمیر حلقہ نمبر 2کی سابقہ روایات کو مدنظر رکھیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن حلقہ نمبر 2مستحکم ہے۔آنیوالے وقت میںپہلے سے ثابت قدم رہی گی۔

آنیوالے وقت میں قائد کشمیر کے دست و بازورہیں گے۔مسلم لیگ ن میں کوئی دراڑیں نہیں۔وزیر اعظم کو پارلمانی پارٹی کااعتماد حاصل ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سالہ پورے کرے گی۔2018ء کے پاکستان کے عام انتخابا ت میںمسلم لیگ ن جیتے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عاشق مغل نے اپنے خصوصی انٹرویو میںکیا۔انہوں نے کہا کہ لچھراٹ حلقہ نمبر 2کی یونین کونسل مظفرآباد میں قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر، ایم ایل اے چوہدری شہزاد محمود کی کاوشوں سے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے کی واٹر سپلائی سکیم دی ہے جس سے سابق ایم ایل اے حضرات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

وہ عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیںکہ یہ سکیم ہمارے دور کی تھی۔ اگر ان کے دور کی تھی تو منصوبہ پر ایم ایل اے حضرات نے کام کیوں نہیںکرایا۔ یہ ان سے عوام سوال پوچھ رہے ہیں۔عاشق مغل نے کہا کہ یہ سکیم قائد کشمیر اور ایم ایل اے لچھراٹ کا بڑا کارنامہ ہے۔اس کا کریڈٹ ان کو جاتا ہے۔عوام کی خدمت کی ہے۔سکیم شروع کی۔ اس کو عملی جامہ پہنایا۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کوئی حیثیت نہیں۔مخالفین مسلم ن کی تعمیر و ترقی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر واویلا کر رہے ہیں۔سابقہ ایم ایل اے حضرات نے اپنے دور میں بنگلے ،کوٹھیاں،بینک بیلنس بنانے کے سوا کچھ کام نہیں کیا۔سابق ایم ایل اے مرتضی گیلانی نے سرے محل ، باذل نقوی نے لال حویلی بنائی، راحت بیکری بنائی۔ انہوںنے کہا کہ آزاد خطہ میں میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق تعمیر و ترقی ہو رہی ہے۔

میاں نواز شریف کو 100 بار بھی نا اہل کریں وہ کشمیری قوم کے ہیرو اور محسن ہے۔آئندہ بھی مسلم لیگ ن جیتے گی اور حکومت بنائے گی۔سابق ایم ایل اے حضرات مرتضی گیلانی، باذل نقوی کو ہوم سٹیشن سے ہرایا۔آئندہ بھی ان کو شکست دینگے۔ حلقہ نمبر 2 میں ترقیاتی سکیمیںزمین پر نظر آہی ہیں۔ماضی کی طرح اب سکیمیں فائلوں میں نہیں ۔مسلم کانفرنس ، پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کونسل کی سکیموں میں کروڑوں روپے ہڑپ کئے گئے۔

باذل نقوی نے زراعت اور حیوانات کے ملازمین کو ذاتی ملازم بنائے رکھا۔موجودہ ایم ایل اے نے ایک پائی کی کرپشن نہیں کی۔اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہیں کہ وہ ثابت کر کے دکھائے۔مسلم کانفرنس، پیپلزپارٹی کے ایم ایل اے اب چوہدری راج محمد کی طرح سابق ایم ایل اے ہی کہلوائیں گے۔سٹیلائٹ ٹائون میانی بانڈی معاوضہ جات میں کنبہ پروری کی انتہاہ کی گئی۔ غیر قانونی معاوضے دیئے ان کا جلدحساب لینگے۔انہوں نے کہا کہ لچھراٹ سے ماموں بھانجے کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔وہ عوامی نمائندے کہلانے کا حق نہیں رکھتے۔ حلقہ نمبر 2 میںمسلم لیگ ن کا راج ہوگا۔لچھراٹ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔