سینیارٹی اور میرٹ لیسٹ کے مطابق 20ویں نمبر پر آنے والی لیڈی انسپکٹر جبین کوثر کے عدالت عالیہ میں اسٹے آرڈر کی سماعت ‘چیف جسٹس کا اظہار برہمی ‘ اسٹے آرڈر مسترد

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) سینیارٹی اور میرٹ لیسٹ کے مطابق 20ویں نمبر پر آنے والی لیڈی انسپکٹر جبین کوثر کی جانب سے عدالت عالیہ میں اسٹے آرڈر کی سماعت چیف جسٹس کا اظہار برہمی ! اسٹے آرڈر مسترد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں لیڈی انسپکٹر جبین کوثر جوکہ سینیارٹی اور میرٹ لیسٹ کے مطابق جو محکمہ پولیس نے 2017ء میں جاری کی ، 20ویں نمبر پر تھی جس کو انسپکٹر جبین کوثر نے چیلنج کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے رجو ع کرکے باقاعدہ رٹ دائر کرکے اسٹے آرڈ ر لے لیا جس پر چیف جسٹس نے سماعت کی جن کا موقف تھا کہ آپ نے ایک سیٹ کیلئے ایس پیز کی بھی ترقی روک رکھی ہے ! کیا یہ درست ہے جس پر چیف جسٹس نے اسٹے آرڈر مسترد کردیا۔