پولیس چوکی جاتلاں کا منشیات فروش کیخلاف کریک ڈاون ‘ملزم 4کلو چرس سمیت گرفتار ‘ مقدمہ درج

اتوار 6 مئی 2018 20:30

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) ایس ایس پی اور ڈی ایس پی کی خصوصی ہدایات پر پولیس چوکی جاتلاں کا منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاون ملزم گلفراز حسین کو 4کلو چرس سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی،ملزم جاتلاں سمیت دیگر علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف آخری دم تک کاروائی جاری رہیگی چوکی آفسر راجہ فاروق کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اور ڈی ایس پی میرپور کی خصوصی ہدایات پر پولیس چوکی جاتلاں کے آفسر راجہ محمد فاروق و دیگر عملہ تفتیشی محمد اقبال، کنسٹبلان راجہ اخلاق، بلال احمد، جاوید اقبال نے دوران گشت جوڑیاں بازار میں ایک مشکوک شخص کو دیکھ کر روکا تو تلاشی کے دوران ملزم گلفراز احمد ولد نذیر محمد ساکن واہ فیکٹری تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سی4کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی پولیس نے بھر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے منشیات سپلائی کا کام کر رہا ہے چوکی آفسر راجہ محمد فاروق نے کہا کہ عوام علاقہ تعاون کریں تا کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ ہو سکے اللہ کے فضل و کرم سے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آخری دم تک کاروائی کروں گا شریف شہریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رہیگی عوام علاقہ نے ایس ایس پی اور ڈی ایس پی کاشکریہ ادا کیا کہ انھوں نے جاتلاں چوکی میں ایک مخلص ہمدرد اور دلیر عملہ تعنیات کر کے عوام علاقہ پر ایک عظیم احسان کیا ہے

متعلقہ عنوان :