جاتلاں اور دیگر مضافات میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

اتوار 6 مئی 2018 20:30

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) جاتلاں اور دیگر مضافات میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دی۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والی مسلم لیگ ن کے ہوئی اعلانات بری طرح ناکام ہو چکے ہیں بجلی کی بار بارلوڈ شیڈنگ سے کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ اسی طرح جاری رہی تو عوام سڑکوں پر داما دم مست قلندر کریگی اور اس کی تمام تر زمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گئی ان خیالات کا اظہار امیدوار ڈسڑکٹ کونسلر چوہدری جاوید اقبال آف ساہنگ جوڑیاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ برقیات نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے تاجروں کے کاروبار کو تباہ و برباد کر دیا ہے لوڈ شیڈنگ کو نہ ختم کیا گیا تو پھر بھر پور احتجاج کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ میرپور کی عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں مگر قربانیوں کے صلہ میں عوام کو ماسوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ اگر حکومت آزاد کشمیر نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس نہ لیا تو پھر عوامی ریلہ کو کوئی مائی کا لال نہیں روک سکے گا ہر گھنٹہ بعد لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم و نا انصافی ہے