28سال کی جدائی کے بعد مقبوضہ کشمیر پونچھ سے 88سالہ والد، والدہ اوربھائی اپنے بیٹے کو ملنے باغ پہنچ گئے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) 28سال کی جدائی کے بعد مقبوضہ کشمیر پونچھ سے 88سالہ والد، والدہ اوربھائی اپنے بیٹے کو ملنے باغ پہنچ گئے اس موقع پر 88سالہ بزرگ رہنما خواجہ غلام احمد لون نے کہا کہ میں اپنے بیٹے محمدلطیف لون کو یہاں مل کر اتنی خوشی ہوئی کے میں بیان نہیں کر سکتا میں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت ایک ہی دعا کرتا تھا کہ میں اپنے بیٹے بہو اور اپنے پوتے کو مل سکوں آج اللہ نے میری دعا قبول کی اور آج میں اپنے بیٹے سے ملکر اتنی خوشی ہوئی کی میں زبان سے بیان نہیں کرسکتا ہوں آج کا دن میرے لیے عید سے کم نہیں ہے اس موقع پر میں حکومت پاکستان کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے کشمیریوں کو ملنے کے لیے اقدامات کیے جو قابل ستائش ہیں کشمیری عوام پاکستانی عوام نے سے عقیدت ومحبت کا اظہار کرتے ہیںانہوں نے دونوں ممالک سے اپیل کی کہ وہ دونوں اطراف کے کشمیریوں کو آپس میں ملنے کے لیے آسان شرائط تہہ کیا جائے تاجہ 70سالوں سے بچھڑے خاندان کے افراد آپس میں مل سکیں اس موقع پر کشمیر ی مہاجرومعروف تاجر حبیب اللہ بٹ نے بھی پونچھ سے آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں باغ آمد پر ہا ر پہنائے اور خوش آمد ید کہا ۔