ممتاز ماہر تعلیم سید طفیل حسین بخاری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع جہلم ویلی تعینات

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) ممتاز ماہر تعلیم سید طفیل حسین بخاری کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع جہلم ویلی تعینات کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی ڈی ای او ضلع جہلم ویلی تعیناتی پر شیخ راشد علی زمان ،راجہ عامر خان ،راجہ خالد محمود،سید فرحت بخاری ،فہد اعوان اور دیگر نے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور سید طفیل حسین بخاری کو مبارکباد دی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طفیل حسین بخاری فرض شناس اور دیانت دار آفیسر ہیں ان کی محکمہ تعلیم میں نمایاں خدمات ہیں ۔امید کرتے ہیں کہ سید طفیل حسین بخاری ضلع جہلم ویلی میں اپنی صلاحیتوں سے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے کلیدی کردار ادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :