محکمہ تعلیم کی بے حسی و نااہلی ‘گورنمنٹ پرائمری سکول کیان کی معلمہ دو سال سے غیر حاضر

طلبہ و طالبات کا تعلیمی مستقبل تباہ ہونے لگا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) محکمہ تعلیم کی بے حسی و نااہلی ۔گورنمنٹ پرائمری سکول کیان کی معلمہ دو سال سے غیر حاضر ۔طلبہ و طالبات کا تعلیمی مستقبل تباہ ہونے لگا۔حلقہ نمبر چھ کی یونین کونسل کائی منجہ کے گائوں کیان میں قائم پرائمری سکول کی معلمہ محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے عرصہ دو سال سے سکول سے غیر حاضر ہے ۔

(جاری ہے)

معلمہ نے اپنی جگہ ایک میٹرک پاس لڑکی رکھی ہوئی ہے اور خود سکول حاضر ہونے کی زحمتنہیں کرتی جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کے والدین کی کثیر تعداد نے بچوں کو پرائمری سکول کیان سے نکال کر دور دراز کے سکولوں میں داخل کروانا شروع کر دیا ہے جس سے سکول میں طلبہ و طالبات کی تعداد بھی انتہائی کم ہو گئی ہے ۔ٹھیکے پر چلنے والے پرائمری سکول کیان تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔جبکہ محمد نصیر اعوان ،نویداحمد ،احتشام احمد،مسرور اعوان نے وزیر تعلیم ،سیکرٹری تعلیم اور دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :