تحریک انصاف آزادکشمیر سوشل ونگ خواتین ونگ کی صدر محترمہ گلشن منہاس دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئیں

اتوار مئی 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سوشل ونگ خواتین ونگ کی مرکزی صدر محترمہ گلشن منہاس دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

جہاں ان کے عزیز و اقارب کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا ۔گلشن منہاس اپنے گائوں بھیڑی روانہ ہو گئیں ہیں جہاں وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کرینگی اور وفات پاجانے والے افراد کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کرینگی ۔