ْمحکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازم سید اشتیاق حسین گردیزی ٹریفک حادثہ میں جاںبحق ‘شوکت شاہ زخمی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازم ووہر دلعزیز شخصیت سید اشتیاق حسین گردیزی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگے جبکہ ان کے ساتھ سرف کرنے والے شوکت شاہ زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق سرور شاہ مرحوم کے فرزند سابق ڈی جی ہیلتھ مشتاق گردیزی اور وائس چانسلر کوٹلی سید دلنواز گردیزی کے بھائی سید اشتیاق حسین گردیزی اپنی گاڑی پر راولاکوٹ جا رہے تھے کہ شجاع آباد کے قریب ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے باعث سید اشتیاق گردیزی ،اور سید شوکت شاہ گردیزی زخمی ہوگے انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ میں پہنچایا گیا جہاں نے اشتیاق گردیزی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کا نماز جنازہ میں محکمہ صحت ،سیاسی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں ان کو اپنے آبائی قبرسیان سرسیداں میں سپرد خاک دیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پریس کلب باغ کے سابق صدر پرویز الحسن طاہر اور موجودہ جنرل سیکرٹری محمود راتھر،صدر یونین آف جرنلٹس نے اپنے تعزیتی بیان میںسید اشتیاق حسین گردیزی کی محکمہ صحت کی خدمات کو سرہاتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان سے صبر جمیل کی دعا کی۔