کوئٹہ ‘ ہم ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے ‘ہدایت الرحمان بلوچ

کارکن بدعنوانی ولوٹ مارکے خلاف عوام میں شعور اجاگر کریں‘صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کا تقریب سے خطاب

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وایم ایم اے کے قائمقام جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ذمہ داران وکارکنان بھر پورمنصوبہ بند ی کرتے ہوئے کام کریںمدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ برداشت نہیں کیاجائیگا ہم ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے کارکن بدعنوانی ولوٹ مارکے خلاف عوام میں شعور اجاگر کریں تاکہ لٹیروں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آجائیں ۔

کرپشن کے خاتمے سے ہی بلوچستان خوشحال اورترقی یافتہ بن سکتاہے پانا ما لیکس کا مقدمہ ایک جماعت کا نہیں پوری پاکستانی قوم کا مسئلہ ہے پانا مہ لیکس کی وجہ سے حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے ۔ جماعت اسلامی لُٹیروں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادرمیں مدرسہ نور اسلام میں تقریب بعدازاں طلبہ میں انعامات کی تقسیم کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مدارس نے ملک کا نظریاتی تشخص برقراررکھا ہے دینی وعصری تعلیم کا حصول ہرمسلمان پر فرض ہے پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں امن وسلامتی اور معاشی استحکام کا منصوبہ اس وقت بن سکتا ہے کہ اس منصوبے سے بلوچستان کو خاطر خواہ فائدہ مل سکیں اسے صرف پنجاب کی مفاد کیلئے استعمال کرنا تعصب نفر ت وردعمل پیدا کرسکتاہے حکومت نے اسے ایک صوبے کی طرف موڑنے کی کوشش کرکے اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی یہ قوم کیساتھ زیادتی ہے بلوچستان کو اگر ترقی ملنی ہے تو وہ کرپشن کے خاتمے اور سی پیک راہداری میں بلوچستان کو بھر پور طریقے حصہ دینے سے مل سکتی ہے ۔

جماعت اسلامی ہی قوم کو مشکلات وپریشانیوں سے نکال سکتی ہے بلوچستان کے مسائل کاحل جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ بدعنوانوں کوسزاملیں اور قوم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائیں ۔امریکہ اسلامی دہشت گردی کے بجائے دنیا بھر میں امریکی دہشت گردی ختم کرنے پر توجہ دیں امریکی وسودی معاشی دہشت گردی نے دنیا وخصوصاًمسلم ممالک کے مظلوم عوام کا امن وسکھ چھین لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔