ضلع ژوب کی نشست میں ردوبدل نہ کرے بلکہ ضلع شیرانی کوصوبائی اسمبلی کی علیحدہ نشست دی جائے‘جے یو آئی ژوب

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع ژوب کے ترجمان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں ضلع ژوب اور ضلع شیرانی کوصوبائی اسمبلی کی الگ الگ نشستیں دیکربہترین فیصلہ کیاتھاجس کودونوں اضلاع کے عوام نے سراہااوراس کاخیرمقدم کیالیکن بدقسمتی سے کچھ افراد نے ذاتی مفادات کے تحفظ اوراپنی کرسی بچانے کے لئے ژوب کی نئی حلقہ بندیوں پراعتراض کیااورالیکشن کمیشن میں اس کے خلاف درخواست دائرکی جس کی وجہ سے ضلع شیرانی کی نشست ختم ہوئی اوراس کوضلع موسی خیل میں ضم کیاجس سے علاقے کے عوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے اب ایک بارپھروہ ضلع ژوب کی حلقہ بندی کے خلاف بیان بازی کرکے اس کوچیلنج کررہے ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام اس کی ہرگزاجازت نہیںدے گی ضلع ژوب کی نشست اسی حالت پرچھوڑدی جائے اس میں ردوبدل نہ کیاجائے بلکہ ضلع شیرانی کواپنی شناخت کے لئے الگ نشست دی جائے انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ علاقے اورعوام کے بہترمفادمیں ہونے والے فیصلوں کاخیرمقدم کیاہے الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے مرحلے کی حلقہ بندیوں کاسب سے پہلے جمعیت ژوب اور ضلع شیرانی نے اس کاخیرمقدم کیالیکن کچھ لوگ کی مداخلت کی وجہ سے اب پورے علاقے میں اضطراب پایاجاتاہے الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ضلع ژوب کی نشست میں ردوبدل نہ کرے بلکہ ضلع شیرانی کوصوبائی اسمبلی کی علیحدہ نشست دی جائے۔