نوازشریف کو نظریہ اس وقت یادآیاجب ان کاپائوں پتھرکے نیچے آیا‘ قمر زمان کائرہ

میاں صاحب بچنے کے راستے ڈھونڈرہے ہیں،میاں صاحب مصنوعی لڑائی لڑ رہے ہیں‘ ہماری حکومتیں ہمیشہ گرائی گئیں، ہم جمہوریت کیلئے جیلوں میں تھے تومیاں صاحب معافی نامہ لکھ کرباہرگئے تھے‘ ملک میں صاف شفاف الیکشن کے قائل ہیں‘لاہور میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پیپلزپارٹی سنٹر ل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو نظریہ اس وقت یادآیاجب ان کاپائوں پتھرکے نیچے آیا‘ میاں صاحب بچنے کے راستے ڈھونڈرہے ہیں،میاں صاحب مصنوعی لڑائی لڑ رہے ہیں‘ ہماری حکومتیں ہمیشہ گرائی گئیں، ہم جمہوریت کیلئے جیلوں میں تھے تومیاں صاحب معافی نامہ لکھ کرباہرگئے تھے‘ ملک میں صاف شفاف الیکشن کے قائل ہیں،الیکشن کمیشن کو اپنا اختیار استعمال کرناچاہئے ‘میاں صاحب کو اپنے دورمیں یہ باتیں کیوں یادنہیں آئیں میاں صاحب کوجمہوریت،میاں صاحب جمہوریت مضبوط کرنے کی کوشش کرتے توکوئی جماعت پیچھے نہ ہٹتی۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج نوازشریف عدلیہ اور فوج کو برابھلا کہہ رہے ہیں جبکہ چھوٹے بھائی تعریفیں کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں ہمیشہ گرائی گئیں، ہم جمہوریت کیلئے جیلوں میں تھے تومیاں صاحب معافی نامہ لکھ کرباہرگئے تھے، انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن کے قائل ہیں،الیکشن کمیشن کو اپنا اختیار استعمال کرناچاہئے،انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی سے پارٹیاں مضبوط ہوںگی،ہم سب کوملکرملک اور آئین کومضبوط کرناہے۔