اے این ایف کی علامہ اقبال ایئر پورٹ پر کارروائی ، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

اتوار مئی 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) اے این ایف پنجاب نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سامان کی تلاشی کے دوران ایک مسافر کے سامان سے کثیر تعداد میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ ملزم نے منشیات اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی ، ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت خالد خان کے نام سے ہوئی ہے جو چارسدہ کا رہائشی ہے اور بیرون ملک جا رہا تھا۔