ملک میں توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے جلد ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے ‘آزادعلی تبسم

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب میں شفاف منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی ، ہر منصوبہ میں عوام کی رقم بچا کر نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کی گئی بچت کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے ، معدنیات میں اربوں روپے بچائے گئے ،ماضی میں کئی منصوبے کوتاہی کی وجہ سے التوا کاشکار رہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی ان منصوبوں کو شروع کیا اور انہیں مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور خوشحالی آئے گی۔پنجاب میں ترقی کی وجہ سے یہاں عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیتے آئے ہیں اورآئندہ بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے ، عوام ہمیشہ کارکردگی کا بنا پر ووٹ ڈالتے ہیں اور کارکردگی میں مسلم لیگ ن سب سے آگے ہے۔