مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مر کزی راہنما مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے سے پریشانیوں میں گھرے شریف خاندان میں خوشی کی خبر آئی ہے اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اور سابق وزیراعظم نوازشریف پڑنانا جب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر نانا نانی بن گئے ہیںخاندانی ذرائع کے مطابق راحیل منیر اور مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش رات کو ہوئی جب کہ ماں اور نومولود بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔