پاکستان کا دنیابھرمیں ترقی کی غرض سے سازگارماحول کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان نے دنیابھرمیں ترقی کی غرض سے سازگارماحول کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 45 و اں اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس کا موضوع ہے پائیدار امن، ترقی اور یکجہتی کے لئے اسلامی اقدار۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس میں اپنے ایک بیان میں خطے اوردنیا بھر میں تعاون اور ترقی کی غرض سے سازگار ماحول کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :