مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 21سی22میں ترقی پانیوالے افسروں کے نوٹیفکیشن رواں ہفتے کردیے جائیں گے

نوٹیفکیشن کیساتھ ہی افسروں کی نئی پوسٹنگ بھی کی جائیگی ، پولیس گروپ کے ڈاکٹر محمد سلمان خان کو گریڈ22میں ترقی ملنے پر ڈی جی آئی بی لگائے جانے کا امکان

اتوار مئی 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 21سی22میں ترقی پانیوالے افسروں کے نوٹیفکیشن رواں ہفتے کردیے جائیں گے ، ترقی کے نوٹیفکیشن کیساتھ ہی افسروں کی نئی پوسٹنگ بھی کی جائیگی ، پولیس گروپ کے ڈاکٹر محمد سلمان خان کو گریڈ22میں ترقی ملنے پر ڈی جی آئی بی لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ ترقی پانے والے زیادہ تر افسروں کے تبادلے نہیں کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ایڈمنسٹریٹو سروس ،،پولیس سروس آف پاکستان ، سیکرٹریٹ گروپ اور دیگر سروس گروپوں کے گریڈ 21کے افسروں کو گریڈ22میں ترقی دی گئی ہے جن کے تاحال نوٹیفکیشن نہیں ہوئے ۔