چینی کے قتل کے الزام میں دو افراد حیدر آباد سے گرفتار

�الہ چین زو کو کاروباری تنازعے پر قتل کیا گیا ،پولیس کا موقف

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) سندھ پولیس نے کراچی میں چینی باشندے کے قتل کے الزام میں دو افراد کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کے نام ریحان اور ثاقب بتائے جاتے ہیں،تفصیلات کے مطابق 4فروری کو کراچی میں ایک چینی باشندے چن زو کو کاروباری تنازعہ پر اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ دفتر سے کھانا کھانے کیلئے کلیفٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں جا رہا تھا،مبینہ طور پر اس کے قتل کا منصوبہ اس کے کاروباری شریک نے تیار کیا تھا جسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا،یہ چینی کراچی میں ایک نجی شپنگ کمپنی میں ملازمت کرتا تھااور اس کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

(جاری ہے)

مقتول چینی کراچی کی نیلم کالونی میں جوں ہی ایک دوکان کے قریب پہنچا تو ملزمان نے اس پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 40سالہ چینی دم توڑ گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی حملے میں محفوظ رہا،تاہم ایک راہگیر زخمی ہوا۔