پشاور، سوات اور گردونواح میں 4.1شدت زلزلے کے جھٹکے

لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پشاور، سوات اور گردونواح میں 4.1شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اتوار کو پشاور، سوات اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیماکے مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کو ہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی 90کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :