چینی وزیراعظم سرکاری دورے پر جکارتہ پہنچ گئے

لی کھی کھیانگ چین انڈونیشیا بزنس کانفرنس میں بھی شریک ہونگے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) چین کے وزیراعظم لی کھی کھیانگ انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر جکارتہ پہنچ گئے ہیں ، مارچ میں نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد چینی وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ،چین اور انڈونیشیا اس سال جامع حکمت عملی کی شراکت داری کے قیام کی پانچویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں جبکہ چین اور آسیان ممالک کے درمیان جامع شراکت داری کی یہ پندرہویں سالگرہ ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزیراعظم کے جکارتہ پہنچنے پر انڈونیشیا کے وزیر بحری امور لوہٹ بنسار اور دیگر اعلیٰ حکام نے شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی کھی کھیانگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے 2013میں انڈونیشیا کا دورہ کیا تھا ، ان کے دورے کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قیام کے دوران انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو اور نائب صدر یوسف کالا سے بھی ملاقات کریں گے اور چین انڈونیشیا بزنس کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :