نوشہروفیروز‘الیکشن ڈیوٹیوں پر مقرر عملے کو ٹریننگ میں لازمی شرکت کرنے کے احکامات

شرکت نہ کرنیوالے عملے کیخلاف الیکشن کمیشن کے قانون کے تحت کاروائی کا فیصلہ

اتوار مئی 20:30

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروزڈاکٹر وسیم علی الیکشن ڈیوٹیوں پر مقرر تمام عملے کوہدایت کی ہے کہ وہ 7 مئی سے شروع ہونے والی ٹریننگ میں شرکت کریں ورنہ الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی۔ وہ آج پریزائڈنگ افسران، اسسٹنٹ پرزائڈنگ افسران اور اور پولنگ افسران کی ٹریننگ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہروفیروز خالد احمد مرزانے اجلاس کو بتایا کہ 7 مئی سے 12 مئی 2018 تک ضلع کے تمام تعلقہ ہیڈ کواٹرز میں الیکشن عملے کی ٹریننگ کے انتظامات کئے گئے ہیں اور جو ملازم متعلقہ شیڈول کے مطابق ٹریننگ میں حصہ نہیں لے گا اسے ضلع سے باہر ٹریننگ کرنی پڑے گی انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن میں 17 محکموں کے ملازموں کی ڈیوٹیاں لگی ہیں جن کی تربیت کے لئے دو شفٹوں میں پریننگ فراہم کی جائے گی۔