نوشہرو فیروز میں 16,16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ‘شدید گرمی سے عوام بلبلا اٹھے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) شدید گرمی میں 16,16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھی،کاروبار متاثر،تاجر برادری کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

ایک جانب آگ برساتا سورج دوسری جانب سولہ سولہ گھنٹے کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھی کاروبار شدید متاثر ہونے لگے پاکستان فلاح پارٹی کے صوبائی صدر محمد رمضان مغل،پاکستان مسلم لیگ ن کے آصف رندھاوا ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے طاہر رضا نانگراج،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر خالد شفیق، اے پی ایم ایل کے احمد خان چانڈیو اور تاجر برادری کے بشیر شیخ، عبدالمجید مغل، شاہد جمال و دیگر نے سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہاکہ سیپکو ملازمین کی جانب سے اے سی کیلئے غیرقانونی کنیکشن دیکرعام صارفین پر ڈیڈکشن کا بوجھ ڈالا جارہا ہے گرڈا سٹیشن سے بجلی آن ہونے کے باوجود ڈی فٹنگ کے ذریعے کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار متاثر ہورہے ہیں جس پر تاجر برادری شدید پریشان ہے تاجر برادری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔